حدود ذات ( پاک اولڈ )

حدود ذات ( پاک اولڈ )

تُو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے
تجھے الگ سے جو سوچوں عجیب لگتا ہے
جسے نا حسن سے مطلب نا عشق سے سروکار .
وہ شخص مجھ کو بہت بَد نصیب لگتا ہے
حدود ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا .
نا کوئی غیر نا کوئی رقیب لگتا ہے
یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوص .
کبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے
نا جانے کب کوئی طوفان آئے گا یارو .
بلند موج سے کنارہ قریب لگتا ہے

Posted on Feb 16, 2011