تمہیں کس نے کہا تھا ؟
دوپھر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
اور اتنی دیر تک دیکھو !
کے بینائی پگھل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
آسمان سے ٹوٹتی الھجتی بجلیوں سے دوستی کر لو
اور اتنی دوستی کر لو کے گھر کا گھر ہی جل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا ؟
ایک انجانے سفر میں
اجنبی راہوں کے ہمراہ دور تک جاؤ !
اور اتنی دور تک جاؤ . . . ! ! !
Posted on Sep 30, 2011
سماجی رابطہ