آج
شب تنہائی میں
پلکوں پے ستارے سجائی
غم کی چوکھٹ پے بیٹھ کر
سوچ رہا ہوں
جب میں نے اُس کے ہاتھ کو چھوا تھا
تو وہ مسکرا کر بولی تھی
تمھارے ہاتھ کتنے گرم ہیں ،
اور جانتے ہو ،
گرم ہاتھ وفا کی علامت ہوتے ہیں "
یہ سن کر میں اتنا خوش ہوا
کے باقی سب بھول گیا
کے اس کے ہاتھ کتنے سرد تھے . .
پوسٹ صنم خان
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ