اگر میں بتا دوں ( پاک اولڈ )

اگر میں بتا دوں ( پاک اولڈ )

اگر میں بتا دوں

میرے دل میں کیا ہے

تو مجھ سے نگاہیں

چرا تو نا لو گے


اگر بڑھ گئی میری

بیتابی دل

کہیں مجھ سے دامن

چھڑا تو نا لو گے


زبان چپ رہے تو

نظر بولتی ہے

نظر چپ رہے تو

زبان ڈولتی ہے

کوئی راز دل کا

جو کھل جائے مجھ سے

تو مجھ کو فسانہ

بنا تو نا لو گے


نئے سے نیا تیر

برسا رہے ہو

ابھی تو مجھے تم ہی

تڑپا رہے ہو

جو میں نے لگائی

کوئی چوٹ دل پر

تو دل کی لگی کو چھپا

تو نا لو گے


دکھا کر امنگوں کی

گلپوش راہیں

بلا تو رہی ہیں

تمھاری نگاہیں

محبت کے رستے میں

جب آ گیا میں

قدم اپنا پیچھے

ہٹا تو نا لو گے

اگر میں بتا دوں

Posted on Feb 16, 2011