آئینہ ہوں میں

آئینہ ہوں میں میرے سامنے آکر دیکھو
خود نظر آؤ گے جو آنکھ ملا کر دیکھو

میرے غم میں میری تقدیر نظر آتی ہے
ڈگمگاؤ گے میرا درد اٹھا کر دیکھو

یوں تو آسان نظر آتا ہے منزل کا سفر
کتنا مشکل ہے میری راہ سے جا کر دیکھو

بزم کا میری چراغاں ہے نظر کا دھوکہ
کن اندھیروں میں بھٹکتا ہوں میں آکر دیکھو

دل تمہارا ہے میں یہ جان بھی دے دوں تم پر
بس میرا ساتھ ذرا دل سے نبھا کر دیکھو

موت برحق ہے مگر تم سے وعدہ ہے میرا
لوٹ آؤنگا تم اک بار بلا کر دیکھو

Posted on Feb 16, 2011