ارے آنْسُو کیا بہانا ( پاک اولڈ )

ارے آنْسُو کیا بہانا ( پاک اولڈ )

کل جو اپنے تھے
وہ بیگانے نظر آتے ہیں
دل بدلتا ہے
تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں

تم بھی وہی ہو
یہ دل بھی وہی ہے
چہرہ سجایا تو کیا
دامن چھڑایا تو کیا

چھیڑے تھے تم نے
ترانے جو دل کے
گاتی ہے اب بھی فضا
دیتی ہے تم کو سدا

زہر بھرا جام ہے یہ
منہ سے نا لگانا
دنیا ہے بیوفا
یہ دنیا ہے بیوفا

پیار بھی دھوکہ
محبت بھی دھوکہ
دھوکہ ہے چاہت یہاں
سجتی ہے صورت یہاں

اپنے بھی جھوٹے
یہ سپنے بھی جھوٹے
جھوٹی ہے راحت یہاں
جھوٹی حقیقت یہاں

خواب سبھی ٹوٹ گئے
ارے آنْسُو کیا بہانا

Posted on Feb 16, 2011