گہرا تعلق
تعلق ٹوٹ جائے گا میرا سارے زمانے سے
میرے اپنے خفا ہوں گے تجھے اپنا بنانے سے
تمہارے ساتھ رہنے سے مجھے تسکین ملتی ہے
بہت تکلیف ہوتی ہے تمہارے دور جانے سے
میرا گھر بھی جلا دینا ، مگر یہ یاد رکھنا تم
اجالا مل نہیں سکتا کسی کا گھر جلانے سے
ہماری جان جائے گی تو پھر تم جان جائو گے
کے حاصل کچھ نہیں ہوتا کسی کو آزمانے سے
بھلا کیسے مٹا دوں میں تجھے اپنی کہانی سے
بہت گہرا تعلق ہے تیرا میرے فسانے سے . . ! !
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ