مجھے تم سے بہت پہلے
اک ضروری بات کہنی تھی
مگر !
وقت کا یہ قافلہ
تیزی سے یوں گزرا
کے میں کچھ بھی نا کہہ پایا . . . .
اور ہمارے بیچ کی بات
وہ بھی تو مکمل ہو نا پائی
پھر ایک دن اچانک
جب مجھ کو یاد آیا
مجھے تم سے بہت پہلے
ایک ضروری بات کرنی تھی
اور وہ یہ کے جب
اندیشے ڈراتے ہوں
تمہیں وہم ستاتے ہوں
تو مرے دوست
تم آگے بڑھ کے
مرے شانے پہ سر رکھ کے
اپنے دل کی ہر بات کہہ دینا
میں سارے دکھ سن لوں گا
انہی اپنے ہونٹوں سے چُن لونگا
Posted on Jun 30, 2011
سماجی رابطہ