کبھی خود ہی میرے پاس آ
کبھی خود ہی میرے پاس آ
میری بات سن میرا ساتھ دے
جو خلش ہے دل سے نکال کر
مجھے الجھنوں سے نجات دے
تجھے سوچنا میرا مشغلہ
تجھے دیکھنا میری آرزو
مجھے دن دے اپنے خیال کا
مجھے قرب کی کوئی رات دے
میری زندگی میرے ساتھ چل
میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے
مجھے غم خوشی سے قبول ہیں
تو جو اگر میرا ساتھ دے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ