کبھی خود ہی میرے پاس آ

کبھی خود ہی میرے پاس آ

کبھی خود ہی میرے پاس آ ،
میری بات سن میرا ساتھ دے

جو خلش ہے دل سے نکال کر ،
مجھے الجھنوں سے نجات دے

تجھے سوچنا میرا مشغلہ ،
تجھے دیکھنا میری آرزو

مجھے دل دے اپنے خیال کا ،
مجھے قرب کی ایک رات دے

میری زندگی میرے ساتھ چل ،
میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے

مجھے غم بھی خوشی سے قبول ہے ،
جو تو اگر میرا ساتھ دے

Posted on Feb 16, 2011