کرو تم مجھ سے محبت تو کیا بات ہو

کرو تم مجھ سے محبت تو کیا بات ہو ،
مل جائے زندگی بھر تمہارا ساتھ تو کیا بات ہو .

سانسوں کے سہارے تو جی رہا ہوں ،
گر تم بن جاؤ سانس میری تو کیا بات ہو .

دھڑکنیں تو چلتی رہتی ہیں ہر گھڑی ،
گر تم بن جاؤ دھڑکن میری تو کیا بات ہو .

تمھیں ہی مانگا ہے اپنی دعاؤں میں ،
گر تم بن جاؤ دعا میری تو کیا بات ہو .

تمھیں ہی ڈھونڈتی ہے ہر سو میری یہ نظر ،
گر تم بن جاؤ نظر میری تو کیا بات ہو .

موت تو ہر کسی کو آنی ہے ، اک دن مجھے بھی آئیگی ،
گر تم بن جاؤ موت میری تو کیا بات ہو .

Posted on Sep 08, 2011