خوبصورت ہے وہ لب ،
جو پیاری باتیں کرتے ہے ،
خوبصورت ہے وہ مسکراہٹ ،
جو دوسروں کے چہروں پر بھی مسکان سجا دے ،
خوبصورت ہے وہ دل ،
جو کسی کے درد کو سمجھے ،
جو کسی کے درد میں تڑپے ،
خوبصورت ہے وہ جذبات ،
جو کسی کا احساس کرے ،
خوبصورت ہے وہ احساس ،
جو کسی کے درد کے میں دوا بنے ،
خوبصورت ہے وہ باتیں ،
جو کسی کا دل نا دُکھائے ،
خوبصورت ہے وہ آنکھیں ،
جن میں شرم و حیا ہو ،
خوبصورت ہے وہ آنسو ،
جو کسی کے درد کو محسوس کرکے بہہ جائے ،
خوبصورت ہے وہ ہاتھ ،
جو کسی کو مشکل وقت میں تھام لے ،
خوبصورت ہے وہ قدم ،
جو کسی کی مدد کے لیے آگے بڑھیں ،
خوبصورت ہے وہ سوچ ،
جو کسی کے لیے اچھا سوچے ،
خوبصورت ہے وہ انسان ،
جس کو خدا نے یہ ،
خوبصورتی عطا کی … ! ! !
Posted on Jul 07, 2012
سماجی رابطہ