خوشحال سے تم بھی لگتے ہو
خوشحال سے تم بھی لگتے ہو ، یوں افسردہ تو ہم بھی نہیں
پر جاننے والے جانتے ہیں ، خوش ہم بھی نہیں خوش تم بھی نہیں
تم اپنی خودی کے پہرے میں ، اور دم غرور میں جکڑے ہوئے
ہم اپنے زعم کے نرغے میں ، انا ہاتھ ہمارے پکڑے ہوئے
اک مدت سے غلطاں پیچاں، تم ربط و گریز کے دھاروں میں
ہم اپنے آپ سے الجھے ہوئے ، پچھتاوے کے انگاروں میں
محصور تلاطم آج بھی ہو ، گو تم نے کنارے ڈھونڈ لیے
طوفان سے سنبھلے ہم بھی نہیں ، کہنے کو سہارے ڈھونڈ لیے
خاموش سے تم ہم مہر با - لب ، جگ بیت گئے تک بات کیے
سنو کھیل اَدُھورا چھوڑتے ہیں ، بنا چل چلے بنا مات کیے
جو بھاگتے بھاگتے تھک جائیں ، وہ سائے رک بھی سکتے ہیں
چلو توڑو قسم اقرار کریں ، ہم دونوں جھک بھی سکتے ہیں . .
خوشحال سے تم بھی لگتے ہو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ