کچھ اس طرح سے اسے پیار کرنا پڑتا ہے

کچھ اس طرح سے اسے پیار کرنا پڑتا ہے
کے اپنے پیار سے انکار کرنا پڑتا ہے

کبھی کبھی تو وہ اتنا قریب ہوتا ہے
کے اپنے آپ کو دیوار کرنا پڑتا ہے

خدا نے اس کو عطا کی ہے مسیحائی
کے خود کو جان کے بیمار کرنا پڑتا ہے

وفا کی راہ میں دشواریاں تو آتی ہیں
وفا کی راہ کو ہموار کرنا پڑتا ہے

وہ ہاتھ رکھ کے میرے دل پر جب بھی پوچھتا ہے
تو مجھ کو درد سے انکار کرنا پڑتا ہے

Posted on Jun 30, 2011