میرے خوابوں میں
میرے خوابوں میں حسین چہرے والی انجان سی لڑکی رہتی ہے ،
کبھی نظریں ملاتی ہے کبھی نظریں چراتی ہے ،
کبھی دیوانہ کرتی ہے کبھی پاگل ،
کبھی ناگن سی لٹ سے کھیلتی ہے ڈراتی ہے ،
کبھی معصوم سا چہرہ بنا کر سہم جاتی ہے ،
کبھی آنچل سمیٹتی ہے کبھی خود سمٹ جاتی ہے ،
کبھی چلتے ہی چلتے تھوڑا سا رک جاتی ہے ،
کبھی ابرو چڑھاتی ہے کبھی پلکیں جھکاتی ہے ،
کبھی معصوم سا چہرہ بنا کر سہم جاتی ہے ،
کبھی خاموش سی خاموش چپ سی رہتی ہے ،
کبھی چلتی ہے لٹک مٹک کے چلتی ہے ،
کبھی پائل کی چم چم سے نیندوں کو اڑاتی ہے ،
کبھی چھوٹی سی چھوٹی بات پے روٹھ جاتی ہے ،
کبھی دوستی بنتی ہے تو سارے دکھ بانٹتی ہے ،
کبھی ہجر میں اکیلا سا تنہا سا چھوڑ جاتی ہے ،
کبھی غیروں سے ہنس ہنس کر باتیں کرتی ہے ،
کبھی بیگانہ کرتی ہے کبھی اپنا بناتی ہے ،
اسلیے اریب اتنا مجھ کو بھاتی ہے ،
اپنی چیزوں پے میرا نام لکھے جاتی ہے ،
آنکھوں ہی آنکھوں میں دل کو ہر بار کہتی ہے ،
میرے خوابوں میں حسین چہرے والی انجان سی لڑکی رہتی ہے .
میرے خوابوں میں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ