میری آنکھوں میں سمایا ہے تمہارا چہرہ
میرے خوابوں میں خیالوں میں تمہاری آنکھیں
چاند کے نور کی کرنوں میں تمہارا چہرہ
اور صبح کے اُجالوں میں تمہاری آنکھیں
میری نظموں میری غزلوں میں تمہارا چہرہ
میرے سارے ہی حوالوں میں تمہاری آنکھیں
جہاں دیکھوں نگاہوں میں تمہارا چہرہ
سب جوابوں میں ، سوالوں میں تمہاری آنکھیں
Posted on Sep 29, 2011
سماجی رابطہ