میرے قریب آؤ کے بہت اُداس ہوں میں
میرے قریب آؤ کے بہت اُداس ہوں میں
بس آج ٹوٹ کے چاہو کے بہت اُداس ہوں میں ،
کسی بھی جھوٹے دل سے دل کو بہلاؤ
کوئی کہانی سناؤ کے بہت اُداس ہوں میں ،
اندھیری رات ہے کچھ بھی نظر نہیں آتا
ستارے توڑ کے لاؤ کے بہت اُداس ہوں میں ،
میں نے سنا ہے تیرے نگر میں خوشی بھی ملتی ہے
مجھے یقین دلاؤ کے بہت اُداس ہوں میں .
یہ رات یونہی گزر جائے گی دبے پاؤں
پیار کے گیت سناؤ کے بہت اُداس ہوں میں .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ