اسے کہنا
مکمل کچھ نہیں ہوتا
ملنا بھی نا مکمل ہے
جدائی بھی ادھوری ہے
یہاں ایک موت پوری ہے
اسے کہنا
اُداسی جب رگوں میں
خون کی مانند اترتی ہے
بہت نقصان کرتی ہے
اسے کہنا
بساط عشق میں جب موت ہوتی ہے
دکھوں کے شہر میں جب رات ہوتی ہے
مکمل بس
خدا کی ذات ہوتی ہے .
Posted on Jul 23, 2011
سماجی رابطہ