پہلے میں چین سے سویا کرتی تھی
اب راتوں کو کروٹیں بدلنے لگی ہوں
پہلے میں سب سے بہت باتیں کیا کرتی تھی
اب چپ چاپ رہنے لگی ہوں
پہلے میں محفلوں میں رہا کرتی تھی
اب اکیلی رہنے لگی ہوں
ان سے ملاقات ہونے کے بعد
جانے کیوں اس کے بارے میں ہی سوچنے لگی ہوں
زندگی کے سفر میں اکیلے چلتے چلتے اچانک
اس کے ساتھ چلنے کی خواہش کرنے لگی ہوں
بھلے ہی وہ مجھ سے دور ہے پر
ہر گھڑی اس کی آہٹ محسوس کرنے لگی ہوں
پہلے میں پیار کی باتیں بالکل نہیں سمجھتی تھی
پر اب وہ سب سمجھنے لگی ہوں
میں اپنی خود کی حالت پہ حیران ہوں
میں ایسی کیوں ہونے لگی ہوں ؟
مجھے ایسا لگتا ہے کے
شاید میں اس سے پیار کرنے لگی ہوں .
Posted on Aug 25, 2011
سماجی رابطہ