سہارا مل گیا

سہارا مل گیا

اسکو
بڑے خلوص سے
سمجھایا تھا
یہ محبت ، یہ چاہت
یہ روح ، یہ جسم
یہ جان
سب کسی کے امانت ہیں
میرے پاس
دینے کو کچھ بھی نہیں ہے
اسنے خاموشی سے
میرے بہتے ہوئے اشکوں کو
اپنی ہتھیلی پر سجا لیا
اور یہ
کہتے ہوئے چل دی
مجھے میرے جینے کا
سہارا مل گیا ! ! !

Posted on Feb 16, 2011