شکریہ
راہ وفا کی صلیب پر دو قدم اٹھانے کا شکریہ ،
بڑا پر خطر تھا یہ رستہ تیرے لوٹ جانے کا شکریہ .
جو اُداس ہیں تیرے ہجر میں ، جنہیں بوجھ لگتی ہے زندگی ،
سر بزم انکو دیکھ کر منہ چھپانے کا شکریہ .
تیری یاد کس کس بھیس میں میرے شعر و نغمہ میں ڈھل گئی
یہ کمال ہے تیری یاد کا مجھے یاد آنے کا شکریہ .
مجھے خستہ حال دیکھ کر تیرے پھول سے ہونٹ کھل اٹھے ،
مجھے غم نہیں اس بات کا تیرے مسکرانے کا شکریہ .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ