صرف دو
محبت تو جاناں
ہوتی ہے دو کے درمیاں
اور پھر جو کوئی بھی آتا ہے بعد میں
وہ تیسرا ہے
سو تمہیں کیسے سمجھائیں
انا تو کوئی تیسرا ہے
جو میرے تمھارے
درمیان کھڑا ہے
آؤ توڑ دیں اس تکون کو
پھر سے بن جائیں
صرف دو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ