تیری یادوں کی مہک ساتھ لیے اکثر ہم

تیری یادوں کی مہک ساتھ لیے اکثر ہم

تیری یادوں کی مہک ساتھ لیے اکثر ہم
دور خوابوں کے جزیرے میں اتر جاتے ہیں
"کیوں کہ ہم تم"
!صرف خوابوں ہی میں مل سکتے ہیں
میں نے سوچا ہے کہ
اس بار تمہارے ہمراہ اس جگہ اتروں گی
اور وہ بات جو میں کہہ نہیں پائی تم سے
سامنے تم کو بیٹھا کر بڑی ہمت کر کے
تم سے کہہ دوں گی
تم سے کہہ دوں گی کہ تم صرف میرے ہو
تم جو چاہو
میرے یکطرفہ محبت کو سہارا دے دو
زندگی یو ں تو بہت کم ہے محبت کے لیے
جتنا بھی پیار دے سکو سارا دے دو
اپنی دنیا تو سدا پیار سے خالی ہی رہی
تم میری ڈوبتی کشتی کو سہارا دے دو
کچھ تو بولو
کچھ تو بولو میری جان
مجھے ڈر ہے کہ سحر ہوتے ہی
تم چلے جاؤ گے
اور ہم پھر سے
اپنی دنیا میں لوٹ آئیں گئیں
یہ ہی یادیں یہ ہی باتیں تو اساسہ ہیں میرا
بس یہ ہی چند خیالات لیے
تیری یادوں کی مہک ساتھ لیے
اکثر ہم
دور خوابوں کے جزیرے میں اتر جاتے ہیں

Posted on Feb 16, 2011