تجھے دیکھنے کے بعد

تجھے دیکھنے کے بعد

ہر شخص کہہ رہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دعوی میرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

آکر تمھارے شہر سے واپس نا جائینگے
یہ فیصلہ کیا ہی تجھے دیکھنے کے بعد

سجدہ کروں یا نقش قدم چومتا رہوں
گھر کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

سجدہ کرونگا تجھ کو تو کافر کہینگے لوگ
یہ کون سوچتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

کہتے ہیں لوگ تجھ کو مسیحا مگر یہاں
اک شخص مر گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

Posted on Feb 16, 2011