تم خود سوچو

کچھ روز بہت دل تڑپے گا
کچھ روز رہیں گی نم آنکھیں
کچھ روز رہے گی بے چینی
کچھ روز یہ سینا سلگے گا
پانی میں سفینہ سلگے گا
رفتہ رفتہ
دھیرے دھیرے
پھر حالت حجر گذیدہ کی
اک روز سنبھل ہی جائے گی
اک زخم بھرے گا چاہت کا
اک درد تھمے گا شدت کا
اک دیا بجھے گا قربت کا

لیکن کیا ایسا ممکن ہے ؟
تم خود سوچو
کیا یہ ناممکن ، ممکن ہے ؟
تم خود سوچو !

Posted on Aug 08, 2011