تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو
ٹھیک ہی کہتے ہو
کھیلنے والے سب ہاتھوں کو
میں گڑیا ہی لگتی ہوں
جو پنہا دو ، مجھ پہ سجے گا
میرا کوئی رنگ نہیں
جس بچے کے ہاتھ تھاما دو
میری کسی سے جنگ نہیں
سوچتی جاگتی آنکھیں میری
جب چاہے بینائی لے لو
کوک بھرو اور باتیں سنو
یا میری گویائی لے لو
مانگ بھرو ، سندور لگاؤ
پیار کرو ، آنکھوں میں بساؤ
اور پھر جب دل بھر جائے
دل سے اٹھا کے تاق پہ رکھ دو
تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو
ٹھیک ہی کہتے ہو
Posted on Oct 07, 2011
سماجی رابطہ