تمہارا خط ملا جانا
وہ تم نے جس میں پوچھا ہے
کے اب حالات کیسے ہیں
میرے دن رات کیسے ہیں
مہربانی تمہاری ہے
کے تم نے اس طرح مجھ سے
میرے حالات پوچھے ہیں
تمہیں سب کچھ بتا دونگا
مجھے اتنا بتا دو کے
کبھی ساگر کنارے پر
کسی مچھلی کو دیکھا ہے
کے جس کو لہریں پانی کی
کنارے تک تو لاتی ہیں
مگر پھر چھوڑ جاتی ہیں
میرے حالات ایسے ہیں
Posted on Oct 06, 2011
سماجی رابطہ