تمھارا نام لکھ دوں گا

• • • تمھارا نام لکھ دوں گا • • •

سمندر کی ہواؤں پر تمھارا نام لکھ دونگا
میں ساحل پر ، میں لہروں پر ، تمھارا نام لکھ دونگا

مہک اٹھے گا آنگن پھر میرا ، آنگن کے پھولوں سے
میں جب آنگن کے پھولوں پر تمھارا نام لکھ دونگا

ایسا ہوگا نا میرے ہاتھ میں جب پار کرنے کو
میں دریا کے کناروں پر تمھارا نام لکھ دونگا

خلاء میں جاؤنگا میں ایک شب اور اپنے ہاتھوں سے
فلک کے سب ستاروں پر تمھارا نام لکھ دونگا

خوشی سے رو پڑینگی دیکھ لینا بیلے کی کلیان
میں جب بیلے کی کلیوں پر تمھارا نام لکھ دونگا

تمھارا نام ہاتھوں میں جو قدرت نے نہیں لکھا
تو میں خود اپنے ہاتھوں پر تمھارا نام لکھ دونگا

دھنک ابھرے گی جب ہنزہ ایک گہرے سے بادل پر
دھنک کے سارے رنگوں پر تمھارا نام لکھ دونگا

Posted on Feb 16, 2011