وہ ایک لڑکی

وہ ایک لڑکی

اُداس لوگوں کی بستیوں میں ،
وہ تتلیوں کو تلاش کرتی ،

وہ ایک لڑکی ،

وہ سانولا رنگ وہ کالی آنکھیں ،
جو کرتی رہتی ہزار باتیں ،
مزاج سادہ وہ دل کی اچھی ،

وہ ایک لڑکی ،

وہ محبتوں کے نصاب جانے ،
وہ جانتی ہے عہد نبھانے ،
وہ اچھی دوست وہ اچھی ساتھی ،

وہ ایک لڑکی ،

وہ جھوٹے لوگوں کو سچا سمجھے ،
وہ ساری دنیا کو اچھا سمجھے ،
وہ کتنی سادہ وہ کتنی پگلی ،

وہ ایک لڑکی

وہ ایک لڑکی ، ،

Posted on Feb 16, 2011