جب تم روزہ رکھو تو ریا کاروں کی طرح اپنی صورت نہ بناؤ تاکہ لوگ تمہیں روزہ دار جانیں جو ایسا کرتے ہیں وہ اپنا اجر پاچکے ہیں۔
اسلامی اقوال
اے ریا کار پہلے اپنی آنکھ میں سے تو شہتیر نکال، پھر اپنے بھائی کی آنکھ میں سے تنکے کو اچھی طرح دیکھ کر نکال سکے گا۔
جو کی روٹی کھانا، صاف پانی پینا اور کھلے میدانوں میں سو رہنا مرنے والے کے لیے بہت ہے۔
دنیا کے مال و اسباب پر مغرور مت ہو۔ کیا خبر کہ اس رات تیری جان تجھ سے طلب کرلی جائے۔
اگر تم اپنے محبت رکھنے والے سے محبت رکھو تو تمہارے لیے کیا اجر ہے؟ کیا محصول لینے والے بھی ایسا نہیں کرتے؟ اور اگر تم فقط اپنے بھائیوں ہی سے سلام کرو تو کیا زیادہ کرتےہو؟ کیا غیر قوموں کے لوگ بھی ایسا ہی نہیں کرتے؟ ہمیں چاہیے کہ تم کامل خلیق بنو۔
جب تو دعا مانگے تو اپنی کوٹھڑی میں جا اور دروازہ بند کرکے اپنے خدا تعالٰی سے پوشیدہ مانگ۔
مبارک ہیں وہ جو دل کے غریب ہیں کیونکہ وہ بہشت کے حقدار ہوں گے۔ مبارک ہیں وہ جو دل کے غمگین ہیں کیونکہ وہ تسلی پائیں گے۔ مبارک ہیں وہ جو رحم دل ہیں کیونکہ ان پر رحم کیا جائے گا۔ مبارک ہیں جو راستبازی کے سبب ستائے گئے ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہت انہیں کی ہے جن لوگوں نے ان نبیوں کو بھی جو تم سے پہلے تھے اس طرح ستایا تھا۔
آسمان اور زمین کا ٹل جانا شریعت کے ایک نقطے کے مٹ جانے سے زیادہ آسان ہے۔
اس دنیا میں نیک چلنی کا راستہ دوسری دنیا میں نجات کی سڑک ہے۔
نیک عمل وہ ہے جو لوگوں کی تعریف کی توقع سے بے نیاز ہوکر کیا جائے۔
سماجی رابطہ