اب جوتے گاڑی کی جگہ لینےکیلئے تیار

کیا چلنے سے تھک گئے ہیں ؟ تو فکر کی بات نہیں اب جوتے بھی گاڑی کا کام کریں گے۔

جی ہاں ایک امریکی سائنسدان نے ایسے جوتے تیار کرلئے ہیں جو موٹر سے چلتے ہیں۔

لاس ویگاس میں جاری الیکٹرونکس شو کے دوران پیٹر ٹریڈوے نامی موجد نے یہ حیرت انگیز جوتے پیش کئے جو 10 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پیٹر نے کہا کہ مجھے احساس ہوا تھا کہ لوگوں کو اس کی حقیقی ضرورت ہے۔

ان کے بقول وہ ایک دن کھانے کے لئے جا رہے تھے مگر گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ نہیں ملی تو میں نے کیوں نہ کچھ ایسا بنایا جائے جسے کہیں پارک کرنے کی ضرورت نہ ہو، اور اس طرح میں نے یہ دلچسپ چیز ایجاد کی۔

ان جوتوں میں لگی ری چارج ہو جانے والی بیٹری سے انہیں پہننے والا ایک وقت میں ڈھائی سے 3 میل کے فاصلے تک جا سکتا ہے جس کے بعد اسے دوبارہ چارج کرنا پڑتا ہے۔

وائرلیس کنٹرولر جوتوں کی رفتار کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مارچ میں عام افراد کو فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے ان جوتوں کی قیمت 649 ڈالرز ہے۔

Posted on Jan 13, 2012