عجیب و غریب عینک

ایک جرمن کمپنی نے ایسا دھوپ کا چشمہ تیار کیا ہے جس کی کمانیوں کو چشمے سے علیحدہ کرکے چوپ اسٹک کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ چینی اور جاپانی لوگ کھانے کے لیے چمچموں کے بجائے عموماً چوپ اسٹکس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کمانیوں میں کھانے کے لیے کانٹے بھی لگائے جاسکتے ہیں، عینک کے ڈیزائنر الف اینڈرل کا کہنا ہے کہ انہیں سوشی نامی یہ چشمہ تیار کرنے کا خیال اس طرح آیا کہ لوگوں میں دوران سفر کھانا کھانے کی عادت بڑھتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کسی بھی وقت کانٹے چمچے کی ضرورت پڑجاتی ہے، کیونکہ آج کل لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر باقاعدہ لنچ کریں۔ اس عینک میں نظر کے شیشے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ عینک جاپان اور جرمنی کے علاوہ یورپ اور امریکہ میں بھی بہت مشہور ہورہی ہے۔ 180 پائونڈ کی اس عینک کی ایک خاص بات یہ ہے کہ کھانے کے دوران اس کی کمانیاں گرم نہیں ہوتیں۔

Posted on May 25, 2012