عجیب و غریب کار

فرانس میں ایک خاص اور عجیب و غریب موٹر کار ایجاد کی گئی ہے۔ جو ڈرائیور کو باقاعدہ انسانی آواز میں کار میں خرابی کی پیشگی اطلاع فراہم کرتی ہے اس مقصد کے پیش نظر کار میں ایک خود کار نظام فٹ کیا گیا ہے جو مردانہ اور زنانہ آواز میں ٹیپ کی صورت میں ہے کسی بھی خرابی سے قبل آپ کو میٹھی میٹھی موسیقی سنائی دے گی اس کے بعد آئیندہ چند دنوں بعد ہونے والی خرابی سے مطلع کیا جاتا ہے۔ دروازہ بند نہ ہونے، سیٹ بیلٹ ٹھیک طرح سے نہ باندھنے اور پیٹرول کی کمی کی اطلاع نسوانی آواز میں سنی جاسکتی ہے۔ جبکہ کار کے انجن کا گرم ہونا یا گیس ڈیزل کی کمی کی معلوماتمردانہ آواز میں سنائی دیتی ہے یہ آوازیں کار کے ڈیش بورڈ کے پاس لگے سپیکر سے موصول ہوتی ہیں۔

Posted on Jan 24, 2011