عجیب و غریب جھینگر

نیوزی لینڈ میں آکلینڈ کے مقام پر اس وقت کسانوں کو زبردست حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے گھاس کا دیو قامت جھینگر دیکھا۔ واقعات کے مطابق ایک کسان سمزولی نے اپنے کھیت میں گوبھی کی فصل کاشت کررکھی تھی۔ جب وہ اپنے کھیتوں میں گیا تو اس کی نظر ایک دیو قیمت جھینگر پر پڑی۔ اسے بڑی حیرت ہوئی کیونکہ اس سے پہلے ایک دن اس کے پورے ایک ایکڑ سے تمام فصل یہ جھینگر تباہ کرچکا تھا۔ چند روز قبل سمز کو ایک خبرملی کہ اس کے قریبی کھیتوں میں ایک کسان نے تیس پائونڈ وزنی جھینگر مارا ہے جو کہ اس کی فصلوں کو تباہ کررہا تھا۔ کسان نے اس جھینگر کو بندوق سے مارا تھا۔ اب سمز نے اس جھینگر کو دیکھا تو اس پر اپنے پالتو کتوں کو چھوڑ دیا تاکہ وہ اسے مار ڈالیں لیکن جب یہ کتے جھینگر پر جھپٹے تو جھینگر نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کتوں کو ہلاک کردیا۔ یہ منظر دیکھ کر سمز انتہائی خوفزدہ ہوا اور اپنے بیٹے اور ایک ساتھی کو ہمراہ لایا۔ جھینگر نے کتوں کو مارنے کے بعد چاروں طرف نگاہ دوڑائی۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے وہ کسی اور شکار کی تلاش میں ہے۔ سمز اور اس کا بیتا گھر سے ایک رسہ لے کر آئے۔ سمز آہستہ آہستہ اس جھینگر کی طرف بڑھنے لگا یہاں تک کہ اس سے صرف پندرہ منٹ کا فاصلہ رہ گیا۔ جھینگر نے ان پر حملہ نہیں کیا۔ سمز کے بیٹے نے جھینگر پر رسہ پھینکا اور وہ اسے زندہ پکڑ کر جکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس عجیب و غریب جھینگر کی لمبائی چار فٹ آٹھ انچ ہے اور اس کا وزن بیالیس پائونڈ ہے۔

Posted on Dec 10, 2011