سویڈن کا پندرہ سالہ بچہ جارج ہڈیوں کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ معمولی جھٹکے سے اس کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔پندرہ سال کی عمر میں سے بارہ سال اس کے ہسپتال میں گزرے ہیں اور اس دوران اس کی چونتیس مرتبہ ٹانگ ٹوٹی جو ایک ریکارڈ ہے اس مرض کے صرف دو سو مریض پوری دنیا میں موجود ہیں اس بچے کی ہڈیاں اس قدر حساس ہیں کہ ذرا سا بھی جھٹکا اس کی ہڈی توڑ دیتا ہے۔ سب سے اس کے حوصلے کی داد دینا پڑتی ہے کہ باوجود اس خطرناک مرض کے وہ معمول کے مطابق زندگی گزار رہا ہےوہ نا صرف اپنی زندگی سے مطمئن ہے بلکہ وہ عام انسانوں کی طرح تفریحی سرگرمیوں میں بھی شامل ہوتا ہے اب آخری مرتبہ جب اس کی ٹانگ ٹوٹی تو وہ حیران تھا کہ وقت گزرنے سے ساتھ ساتھ اس کا مرض بڑھ رہا ہے کیونکہ وہ اپنی ماں کے پاس سے گزر رہا تھا اور اس کا پاؤں بلی کی دم پر پڑا جس سے وہ گھبرایا اور لڑکھڑایا جس اس سے اس کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اسے ہسپتال جانا پڑا اب وہ سہارا لے کر چلنے کی بجائے وہیل چیئر پر گھومتا ہے۔
عجیب و غریب مرض
Posted on Jan 27, 2011
سماجی رابطہ