مسقط کے قریب سمندر سے ایک ایسی عجیب و غریب قسم کی مچھلی پکڑی گئی ہے جس کا آدھا دھڑ انسان کا اور آدھا دھڑ مچھلی کا جیسا تھا لوگوں نے اسے پکڑتے ہی مار ڈالا۔ اس قسم کی ایک اور مچھلی 1973ء میں بھی منظر عام پر آئی تھی۔ جنگِ عظیم دوم میں جب کچھ ملاحوں نے سمندر میں مچھلیاںپکڑنے کے لیے جال ڈالا تو جہاز کے پیندے سے فوارا سا پھوٹنے لگا ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی بہت بڑی طاقت جہاز کو اپنی طرف کھینچ رہی ہو جہاز کے ملاحوں جال کو پوری طاقت سے باہر کی طرف کھینچا تو پانی کی سطح پر جال میں پھنسی ہوئی کوئی شے اپنے آپ کو جال سے چھڑانے کی کوشش کرتی ہوئی بھاری آواز میں شور مچانے لگی یہ جانور بالکل انسان کی طرح کا تھا اس کی بڑی بڑی آنکھیں اور لمبے لمبے بال صاف دکھائی دے رہے تھے اس کا سر مچھلی جیسا اور باقی جسم انسانوں کی طرح کا تھا اس جانور کو دیکھ کر تمام ملاح گھبرا گئے اور ان کی حیرت اُس وقت اور بھی بڑھ گئی جب وہ انسان نما جانور اپنے تیز دانتوں سے جال کاٹ کر دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں غائب ہو گیا۔
عجیب و غریب سمندری مخلوق
Posted on Jan 25, 2011
سماجی رابطہ