امریکی ریاست الاباما میں شہری اس وقت دنگ رہ گئے جب انھوں نے آسمان پر بادلوں کی دہشت ناک سونامی اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھی۔
یہ واقعہ ایک شفاف دوپہر کو پیش آیا اور موسم اچانک تبدیل ہوا اور تیز ہوا چلنے سے ہنگامہ سے برپا ہوگیا۔
اسی دوران اچانک برق رفتار اور انتہائی گہرے بادلوں کی لہر آہستگی سے اوپر اٹھی اور کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر سمندری لہر کا منظر پیش کرنے لگی۔
اس منظر کو دیکھنے کے بعد مقامی افراد ہیجان زدہ ہوگئے اور محکمہ موسمیات سے پوچھنے لگے کیا آسمان پر سونامی آگیا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بس تیز ہوا کے باعث بادلوں کا انداز بدل جانے کی وجہ سے ہوا، تاہم جو کچھ بھی تھا انتہائی حیرت انگیز تھا۔
Posted on Dec 28, 2011
سماجی رابطہ