امریکی شخص کو 44ملین ڈالرز بل سےسکتہ

یہ تو دیکھا یا سنا تھا کہ پاکستان یا ایسے ہی ترقی پذیر ممالک میں ادارے لاکھوں کا بل غریب افراد کو بھیج دیتے ہیں مگر جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ملک امریکہ میں اس قسم کے واقعات دنیا کو چونکا دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ نیویارک میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کو ای میل پر مقامی ہسپتال کی جانب سے بل ملا تو اس کی سانسیں روک ہی گئیں، آخر کیوں نہ روکتی بل بھی تو 44 ملین ڈالرز کا تھا۔

اس بے روزگار 28 سالہ شخص الیکس کو یہ ” نایاب ” بل اس ہستپال میں نمونیا کا علاج کرانے پر ملا۔

الیکس کے بقول جب اسے بل ملا تو اسے دمہ کا دورہ ہی پڑگیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ہسپتال نے 44 ملین ڈالرز کا تاریخی بل بھیجا وہ اس طرح کی غلطیاں کرتا رہتا ہے مگر اتنا بڑا بل ملنے کا اعزاز لگتا تھا کہ ایلکس کے حصے میں ہی آنا تھا۔

ہسپتال کا اس پر موقف ہے کہ یہ نظام کی غلطی ہے، حالانکہ ایلکس کا بل تو 300 ڈالرز سے زیادہ نہیں۔

Posted on Jan 18, 2012