آنکھیں ہماری ذات کی بھیدی

جب آپ یہ الفاظ پڑھ رہے ہوں گے تو ایک چیز پر آپ کی توجہ بالکل نہیں ہوگی وہ ہے آپ کی آنکھ حرکت۔

یہ خبر پڑھتے یا کمرے میں نظر ڈالتے ہوئے آپ کی آنکھ کی جو معمولی جنبش ہوتی ہے اس سے آپ کی شخصیت کے خفیہ پہلوﺅں کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔

یہ ہمارا نہیں فن لینڈ کے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق آنکھوں کی حرکت یعنی کہاں ہم دیکھ رہے ہیں اور کتنی دیر کے لئے، سے معلوم ہوتا جاتا ہے کہ ہم کس طرح کی شخصیت کے حامل ہیں اور ہم کس حد تک چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں سائنسدانوں نے ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے آنکھ کی ہر حرکت کو ریکارڈ کیا، جس سے انہیں آنکھوں کے ہر جذبے کو جاننے میں مدد ملی اور اس سے وہ ایک شخص کی دلچسپی اور عدم دلچسپی کا اندازہ لگانے کے قابل ہوگئے۔

اس تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی مخصوص چیز کو دیکھنے کے حوالے سے اس شعبے کے ماہر اور عام افراد میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔

ان کے مطابق آنکھوں کی حرکت اور ہماری سوچ کا گہرا رابطہ ہوتا ہے جس سے ہماری ذات کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

Posted on Jan 16, 2012