بچوں کو موقع ملے تو وہ ہر چیز کو مختلف رنگوں میں سجانے کی کوشش کرتے ہیں مگر آسٹریلیا میں تو انھوں نے ایک بالکل سپید(سفید) کمرے کو ایک رنگارنگ کپڑے کی شکل دے دی۔
یہ دلچسپ تجربہ برسبین کی ماڈرن آرٹس گیلری میں کیا گیا جہاں سفید رنگ سے ایک کمرہ تخلیق کیا گیا جہاں ہر چیز بالکل سپید تھی۔
اس کے بعد وہاں بچوں کو لا کر ان کے ہاتھوں میں مختلف رنگوں کے ہزاروں اسٹیکرز پکڑا دیئے گئے اور کمرے میں کہیں بھی لگانے کی اجازت دے دی گئی۔
جس کے بعد سب لوگ باہر گئے اور جب وہ کچھ دیر بعد واپس آئے تو کمرے کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
Posted on Jan 04, 2012
سماجی رابطہ