فلموں میں تو آپ نے چوروں کو چلتی ہوئی ٹرینوں سے چوری کرتے دیکھا ہوگا مگر برازیل مین تو اسے حقیقت بنا دیا گیا۔
آنکھوں سے سرمہ چرانا تو آسان ہے مگر چلتی ہوئی ٹرین سے مکئی اڑانا واقعی ایک کمال ہے۔
مگر برازیل میں کچھ باکمال چور یہ ناممکن نظر آنے والا کام کر گزرے اور انھوں نے ایک چلتی ہوئی ٹرین سے 55 ٹن مکئی چوری کرلیا۔
اس واقعے نے پولیس کو ششدر کر دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ چوروں نے پٹری پر گریس لگا کر54 بوگیوں پر مشتمل ٹرین کی رفتار کم کرائی اور پھر اس کے ساتھ ٹرک منسلک کرکے مکئی لے اڑے۔
پولیس کے مطابق یہ ٹرین ریو ڈی جنیرو کے شمال میں 180 میل دور واقع ایک دیہی علاقے میں جارہی تھی، جبکہ اس چوری نے امریکہ میں ٹرینوں سے گھوڑوں کی چوری کی یاد تازہ کر دی ہے۔
Posted on Jan 07, 2012
سماجی رابطہ