برج حمل سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں یہ ہمارا نہیں بلکہ کینیڈا کے ایک شہر کی انتطامیہ کا کہنا ہے۔
کینیڈین شہر Chatham Kent میں انتطامیہ نے تو اب لوگوں کو اپنے ایسے عزیزوں سے خبردار رہنے کا اعلان کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جو برج حمل سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ ” سنجیدہ ” سوچ اس وجہ سے پیدا ہوئی ہے کہ گزشتہ برس جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پکڑے جانے والے 1986 افراد میں سے 203 برج حمل کے حامل تھے۔
یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی شہر کی پولیس نے اس قسم کا ڈیٹا مرتب کیا ہے اور خود پولیس نے اس فہرست کو انتہائی دلچسپ اور غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔
تاہم اس فہرست نے بیشتر افراد کو ضرور خوفزدہ کر دیا ہے ان کے خوف میں ایک ماہر نجوم نے یہ کہہ کر بھی اضافہ کر دیا ہے کہ برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد ہر قسم کے خطرات مول لینے کے لئے تیار رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جیل جاپہنچتے ہیں۔
برج حمل کےحامل افرادجرائم پسند قرار
Posted on Jan 03, 2012
سماجی رابطہ