ایسا سیاح جو ایک دن میں تیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے، اگر بغیر رکے چلتا رہے تو زمین سے چاند تک کا فاصلہ چالیس سال میں طے کرسکتا ہے۔ مصنوعی سیارے زمین کے گرد پچیس تا تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر لگاتے ہیں۔ اس رفتار سے چاند تک بارہ تا سولہ گھنٹے میں پہنچا جاسکتا ہے۔ خلائی راکٹ چاند کی جانب اس سے کچھ کم رفتار سے اڑتے ہیں۔ اس لیے وہ چاند تک دو تین دن میں پہنچتے ہیں۔
سورج زمین سے چاند کے مقابلے میں چار سو گنا دوری پر ہے۔ زمین سے سورج تک پہنچنے کے لیے سیاح کو پندرہ ہزار سال، موٹرکار کو دو سو سال لگتے ہیں۔ اگر سورج کی طرف زمین کے مصنوعی سیارے کی رفتار سے بھی سفر کیا جائے تو پرواز میں سات سے آٹھ مہینے لگیں گے۔
Posted on Jun 23, 2012
سماجی رابطہ