دادیوں اور نانیوں کا میلہ

ناروے میں ایک عجیب و غریب میلے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کو دادیوں اور نانیوں کا میلہ کہا جارہا ہے اور اس میں بعض کھیل ایسے بھی ہیں جو عام طور پر دادیاں نانیاں انجام نہیں دے سکتیں، مثلاً پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے کودنا اور غوطہ خوری وغیرہ۔ اس میلے کے منتظم نے بتایا کہ آج کی نانی یا دادی اب وہ پہلے والی نانی دادی نہیں رہی جو ایک گھومنے والی کرسی پر بیٹھ کر عورتوں کو مشورے دیا کرتی تھیں۔ ناروے کے شہر بورو میں ہزاروں نانیاں اور دادیاں میلے میں شرک کے لیے اکھٹی ہوئیں اور ان میں ناروے کی 53 سالہ وزیراعظم بھی شامل ہیں۔ یہ عجیب و غریب میلہ 1992ء میں منعقد کیا گیا۔

Posted on Oct 31, 2011