جرمنی کے شہر زین ٹین ذورف میں درختوں کی شاخوں پر ایک ہوٹل بنایا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں پانچ کیبن نما کمرے ہیں جو درختوں کی شاخوں پر بنائے گئے ہیں اور ان کو عمودی کھونٹوں کی مدد سے مستحکم بھی کیا گیا ہے۔ ہوٹل کے ان کمروں سے پولینڈ کی سرحد پر پھیلے ہوئے سرسبز جنگلات کا بھرپور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کمروں میں چار افراد ٹھہرسکتے ہیں۔ سب سے چھوٹے کمرے کا کرایہ 191 ڈالر یومیہ ہے جس میں ناشتے کی قیمت بھی شامل ہے۔
Posted on Mar 10, 2012
سماجی رابطہ