دنیا میں موجود جانوروں میں کچھوے اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ان میں پانی اور خشکی دونوں میں زندہ رہنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ کچھوے قدیم وقتوں سے آج تک مختلف ماحول میں اور حادثوں کے باوجود اپنی نسل کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ کچھوئوں نے ماحول کی تبدیلی کے ساتھ اپنی عادات بھی بدلی ہیں جن کی مثال چین میں پائے جانے والے بڑے سر والے کچھوے ہیں۔ جن کی خوبی یہ ہے کہ اپنے لمبے لمبے ناخنوں والے پنجوں کی مدد سے یہ کچھوے درخت پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی دمیں لمبی ہوتی ہیں۔ کسی خطرے کی بو سونگھتے ہیں تو کچھوے فوراً درخت پر چڑھ جاتے ہیں۔
Posted on May 16, 2012
سماجی رابطہ