دلچسپ حقیقت

حیوانات میں دودھ پلانے والے جانور، پرندے اور انسان گرم خون کے حامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر حیوانات ٹھنڈے خون کے حامل ہوتے ہیں۔ ایسے جانور جن کا خون گرم ہوتا ہے ان کی خاص بات یہ ہے کہ چاہے ان کے اردگرد کا درجہ حرارت کتنا ہی کیوں نہ ہو، ان کے اجسام میں خون کی گرمی ایک ہی رہتی ہے۔ ٹھنڈے موسم میں چند دودھ پلانے والے جانوروں کے پیٹ، کمر اور گردن میں موجود قدرتی چربی پگھل جاتی ہے، جس سے ان کا خون گرم رہتا ہے، جب کہ انسان میں کھانا جب معدے میں ہوتا ہے اس کو جلا کر گرمی حاصل ہوتی ہے، یہ عمل معدے میں ہوتا ہے اور خون پورے بدن میں ایک خاص درجہ حرارت پر قائم رہتا ہے۔ پرندوں میں پروں کی وجہ سے گرمی قائم رہتی ہے، سرد موسم میں گرم خون والے جانور کے جسم میں بنے پورے اندرغدود رطوبت خارج کرتے ہیں جس سے پسینہ آتا ہے اور گرمی میں بھی ان کا درجہ حرارت خاص سطح پر رہتا ہے۔

Posted on Jul 02, 2012