کوئی بھی کھرپ پتی شخص بڑے آرام سے 6 لاکھ ڈالر کی مرسدیز ایس ایل ر خرید سکتا ہے اور ہر وہ کام کرنا چاہتا ہے جو دوسرے نہ کرسکتے ہوں مگر سٹیو فاسٹیٹ وہ شخص ہے جو اس سے بھی آگے ہیں، ان کے گیراج میں دنیا کی ہر مہنگی سے مہنگی گاڑی اور مشینری موجود ہے یہاں تک کہ اب تو جگہ ہی نہیں رہی کہ وہ کہاں پر ان چیزوں کو رکھیں۔ ان کے پاس گاڑی سے لیکر ہیلی کاپٹر تک ہر قسم کی سواری موجود ہے۔
سٹیو فاسٹیٹ کی عالیشان رہائش گاہ کیلیفورنیا کے سمندر کے سامنے ہے۔ فاسیٹ کی عمر 61 سال ہے اور وہ ایک ریٹائرڈ ٹریڈر ہیں۔ ان کے بنگلے میں 2050000 ڈالر کی فیراری، 465 جی ٹی کار اور 234000 ڈالر ایسٹن مارٹن کار ہر وقت موجود ہوتی ہے جو بآسانی روڈ پر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاسکتی ہے۔ ان کے استعمال میں یہ سب سے سستی گاڑیاں ہیں۔ جب فاسیٹ کا دل چاہتا ہے کہ وہ بہت تیز سفر کریں تو وہ اپنے 1 کروڑ 70 لاکھ کے جیٹ طیارے پر سفر کرتے ہیں جو پرائیوٹ استعمال میں سب سے تیزترین جیت تصور کیا جاتا ہے اور جب کبھی ان کا دل جیٹ پر سفر کرنے کو بھی نہ کرتا تو وہ 5 لاکھ ڈالر کے گرم ہونے والے بیلون پر سفر کرکے انجوائے کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک ایسا ہیلی کاپٹر بھی ہے جو بآسانی مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر بھی اترسکتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کا نام "جی 3" ہے۔ سٹیو فاسیٹ کے پاس ایک ایسی بس بھی ہے جو سڑک پر چلتی ہے مگر بآسانی پانی میں بحری جہاز کا کام بھی کرتی ہے، اس کا نام "ٹیراونڈ آروی" ہے اور اس کی قیمت 12 لاکھ ڈالر ہے، سٹیو فاسیٹ کو صرف مہنگی سواری رکھنے کا شوق ہی نہیں بلکہ ان کے پاس 69 عالمی سپیڈ ریکارڈز بھی ہیں، جن میں ایک بغیر کہیں قیام کے بیلون میں بیٹھ کر دنیا کے گرد پرواز کرنے کا ہے، یہ ریکارڈ انہوں نے اکیلے 13 دنوں میں قائم کیا۔ سٹیو فاسیٹ نے اپنے جیٹ طیارے پر اکیلے دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، انہوں نے یہ ریکارڈ 67 گھنٹوں میں قائم کیا۔ سٹیو فاسیٹ کہتے ہیں کہ مجھے کاریں بہت پسند ہیں مگر ہیلی کاپٹر کا جواب نہیں، اس میں ہم وہاں بھی جاسکتے ہیں جہاں کوئی اورنہیں جاسکتا۔
12 فروری 2006 کو سٹیو فاسیٹ نے 80 گھنٹے مسلسل پرواز کرکے دنیا کے گرد چکر لگا کر طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
دلچسپ شوق
Posted on Sep 14, 2012
سماجی رابطہ