ڈاکٹر ہریمن اسپین کا ایک مشہور ڈاکٹر تھا اس کے انتقال کے بعد جب اس کے سامان کی پڑتال کی گئی تو اس میں ایک سیل بند کتاب نکلی جس پر لکھا ہوا تھا "ڈاکٹر بننے کا راز" ڈاکٹر ہریمن کی شہرت اپنے ملک میں بہت زیادہ تھی جب اس کتاب کے بارے میں لوگوں کو علم ہوا تو اُن میں تجسس پیدا ہوا کہ اس کتاب کو خرید کر دیکھا جائے کہ اس میں کیا لکھا ہوا ہے چنانچہ ڈاکٹر کے ورثاء نے اس کتاب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا سینکڑوں آدمیوں کے ہجوم میں اس کتاب کی نیلامی کی گئی کتاب کی آکری بولی پچاس ہزار روپے تھی کتاب فروخت کردی گئی جب کتاب خریدنے والے نے سیل توڑی تو اس کے کل صفحات سو تھے جن میں ننانوے صفحات خالی تھے اور آکری صفحے پر لکھا ہوا تھا "اپنے دماغ کو سرد اور پاؤں کو گرم رکھو تم ایک بہترین ڈاکٹر بن جاؤ گے۔"
ڈاکٹر بننے کا راز
Posted on Jan 27, 2011
سماجی رابطہ