امریکہ، آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے سائنسدانوں پر مشتمل 11 رکنی ٹیم نے انڈونیشیا کے صوبے پاپو انوگنی میں ایک جنگل میں بچوں کو دودھ پلانے والے ایک نئے پرندے سمیت جانوروں، پرندوں اور پودوں کی متعدد نئی اقسام دریافت کی ہیں۔ دورہ کا اہتمام امریکہ کے مالیاتی ادارے نے انڈونشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے تعاون سے کیا تھا۔ ٹیم کے نائب سربراہ ڈاکٹر بروس ہیگلر نے بتایا کہ دس لاکھ ایکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے جنگل میں مینڈکوں، تتلیوں اور پودوں کی متعدد ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جن کے بارے میں اس سے قبل کسی کو علم بھی نہیں تھا، انہوں نے نئی اقسام کے جانوروں، پرندوں اور نباتات کے باعث اسے جنت کا باغ قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ جنگل میں انہیں جسامت کے ٹری گینگر ونامی ممالیا جانور بھی نظر آتے ہیں جن کے بارے میں عام تصور تھا کہ ان کی نسل دنیا سے مکمل طور پر ناپید ہوچکی ہے۔
دودھ پلانے والے پرندے
Posted on Jul 19, 2012
سماجی رابطہ